نئی دہلی (این این آئی) بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں مسلمان نوجوان کو پولیس نے گائے کا گوشت لے جانے کے شبہ میں قتل کر دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق مسلم نوجوان کو پولیس اہلکاروں نے شدید زدوکوب کا نشانہ بنانے کے بعد تالاب میں پھینک دیا، جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ مقامی پولیس نے نوجوان پر تیز رفتاری کی وجہ سے تالاب میں گرنے کا جھوٹا الزام لگایا۔ مقتول کے خاندان کے مطابق پولیس چھ ماہ سے ہمارے خاندان کو مختلف طریقوں سے تنگ کر رہی ہے۔ مقتول کے بھائی نے کہا کہ پولیس نے میرے بھائی کو صرف ایک شبہ کی بنیاد پر بے دردی سے قتل کیا۔ شکایت رپورٹ کرنے پر پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے سے بھی انکا ر کر دیا۔
بھارت میں پولیس نے گائے کا گوشت لے جانے کے شبہ میں مسلمان نوجوان کو قتل کر دیا
Aug 30, 2024