پنجاب میں 25  پارلیمانی سیکرٹریز کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے 25 پارلیمانی سیکرٹریز کے تقرر کی منظوری دے دی۔ اسامہ لغاری کو محکمہ زراعت، ملک افتخار احمد اوقاف و مذہبی امور شعیب اویسی بورڈ آف ریونیو، منصور اعظم انرجی، شہریار ملک ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، ملک وحید فوڈ اجمل خان ہائر ایجوکیشن، سلطان باجوہ ہاؤسنگ، سونیا عاشق انسانی حقوق و مذہبی امور، حسن عسکری شیخ انڈسٹریز کامرس اور انویسٹمنٹ شازیہ رضوان، انفارمیشن اینڈ کلچر، صاحبزادہ غزین عباسی، محنت و افرادی قوت، خالد رانجھا لاء اینڈ پارلیمانی افیئرز، خرم ورک لوکل گورنمنٹ کیمونٹی ڈویلپمنٹ، محمد زبیر مائنز اینڈ منرل، رانا طارق پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ضیاء اللہ شاہ پنجاب ایمرجنسی سروسز، نوشین عدنان سکول ایجوکیشن، میاں شاہد حسین ایس اینڈ جی اے ڈی، ارشد جاوید وڑائچ سوشل ویلفیئر بیت المال، رشدہ لودھی سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، تیمور علی لالی ٹرانسپورٹ، محمد انس محمود یوتھ افیئر اینڈ سپورٹس، سلمیٰ سعدیہ تیمور وویمن ڈویلپمنٹ، سلطان حیدر علی چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کے پارلیمانی سیکرٹری بن گئے۔

ای پیپر دی نیشن