سعودی حکومت نے بیمار افراد کے حج کرنے پر پابندی لگا دی

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ+خصوصی نامہ نگار) سعودی حکومت نے بیمار افراد کے حج کرنے پر پابندی عائد کردی اور کہا ہے کہ صرف تندرست اور توانا افراد ہی حج پر آسکیں گے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو حج 2025ء سے متعلق ہیلتھ ایڈوائزری موصول ہوگئی جس میں پاکستان کو آگاہ کیا گیا ہے کہ پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد سفرِ حج پر روانہ نہیں ہو سکیں گے۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق سعودی حکومت نے مراسلے میں کہا ہے کہ موسم کی شدت کے پیش نظر صرف تندرست و توانا عازمین کو سفرِ حج کی اجازت دی جائے گی، گردہ ، دل، پھیپھڑے، جگر اور کینسر کے پیچیدہ مریضوں کو سفرِ حج کی اجازت نہیں ہو گی۔ ترجمان نے کہا ہے کہ ڈیمنشیا اور متعدی امراض مثلا ٹی بی، تپ دق، کالی کھانسی کے حامل افراد کو سفرِ حج کی اجازت نہیں ہوگی، 12 سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کو سفرِ حج کی اجازت نہیں ہوگی۔ ترجمان کے مطابق عازمینِ حج کے لیے گردن توڑ بخار، کورونا، موسمی انفلوئنزا، پولیو ویکسین لگوانا لازم ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...