جنرل ساحر شمشاد کا دورہ عمان، نائب وزیراعظم فوجی حکام سے دو طرفہ امور پر گفتگو

Aug 30, 2024

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا ایک سرکاری دورے پر سلطنت آف عمان میں ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اپنے دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا نے عمان کے نائب وزیراعظم برائے دفاعی امور سید شہاب بن طارق بن تیمور، وزیر برائے شاہی دفتر جنرل سلطان بن محمد النعمانی، چیف آف سٹاف سلطان آرمڈ فورسز وائس ایڈمرل عبداللہ بن خامس الرئیسی، سروسز چیفس اور سٹریٹجک و ڈیفنس اکیڈمی کے چیئرمین سے ملاقاتیں کیں۔ الگ الگ ملاقاتوں کے دوران دونوں اطراف نے فوجی تعاون بشمول تربیت، سکیورٹی، انسداد دہشت گردی، دفاعی صنعت اور علاقائی سلامتی کے ماحول پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعلقات کو وسعت دینے اور گہرے سٹریٹجک تعلقات استوار کرنے کی ضرورت و اہمیت پر زور دیا۔ عمان کے عسکری رہنمائوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

مزیدخبریں