بانی پی ٹی آئی انتقامی سیاست کے قائل نہ کبھی این آر او لیں گے: اسد قیصر

Aug 30, 2024

اسلام آباد(عزیز علوی/ ضمیر حیدر) پاکستان تحر یک انصا ف کے سینئر رہنماء سا بق سپیکر قو می اسمبلی ایم این اے اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل کا واحد حل یہ ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق چلیں مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ ہمارے مذاکرات کے کئی ادوار کے بعد معاملات کافی دور تک جاچکے ہیں آئین اور جمہوریت کی پاسداری کے حوالے سے پیپلز پارٹی بہتر نظرآتی ہے افغانستان سے تعلقاتِ بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ سینٹرل ایشیاء تک ہمارے ٹریڈ کو وسعت مل سکے عمران خان انتقا می سیا ست کے قائل نہیں لیکن کرپشن کے خلاف ہیں وہ اپنے لئے کبھی این آر او نہیں لیں گے محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار بنا کر پی ٹی آئی نے خود کو وفاق کی مضبوطی کی علامت ثابت کیا اسد قیصر نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو نوائے وقت آفس میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا سابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے مہنگی بجلی ، بھاری بھرکم بلوں اور مہنگائی سے معیشت کو شدید نقصان دیا ہے با نی پی ٹی آ ئی پر جتنے مر ضی مقد مات قائم کرلیں لیکن وہ جلد رہا ہو نگے ہمیں اور کتنا دیوار سے لگایا جائے گا انہوں نے کہا کہ تحر یک انصا ف ملک کی سب سے بڑ ی سیا سی جما عت ہے ہمارے پاس آج ایک ایک حلقے میں 20/20 امیدوار ہیں کے پی کے میں پار ٹی میں اختلافات حل کر نے کیلئے ڈاکٹر عارف علوی کی سربراہی میں کوئی کمیٹی نہیں بنی اسد قیصر نے کہا کہ الیکشن میں ہمارا مینڈیٹ سب نے دیکھا ہے موجو د ہ حکو مت کے پا س ملکی ترقی اورخو شحا لی کا کو ئی وژن نہیں ملک میں موجودہ صورتحال میں پائے جانے والے عد م استحکام کے باعث کسان ،تا جروں سمیت کو ئی طبقہ خوش  نہیں کسانوں کی گندم کی فصل میں نقصان کرایا گیاموجودہ معاشی صورتحال میں سرمایہ کاری کون کرے گا جبکہ اپنے ملک سے سرمایہ کار بھی باہر سرمایہ کاری کررہا ہے جس سے مقا می انڈسڑ ی زوال پذ یر ہو رہی ہے اور اس وجہ سے بیرو زگاری میں اضا فہ ہو رہا ہے  رہنماء￿  تحریک انصاف نے کہاکہ آزاد عدلیہ اوراس میں میر ٹ پر تعینا تیا ں ملکی ترقی کی ضما نت ہیں عدلیہ کو صرف آئین اور قانون کو مقدم رکھنا چاہئے کیونکہ ہم نے دیکھا ہے کہ آ ئین کی با لا د ستی قائم کر نے والی قو میں زند گی کے ہر میدان میں کا میا ب ہو ئی ہیں اسد قیصر نے کہا کہ سربراہ جے یو آئی مو لا نا فضل الر حمن سے ہمارے رابطے د یگر جما عتو ں سے بہتر ہیں جس میں دن بد ن بہتر ی آر ہی ہے بہت جلد بر یک تھرو ہوگا پیپلز پار ٹی سے اتحاد کا امکان نہیں تاہم دیگر چھوٹی سیاسی جماعتوں سے اتحاد کریں گے سابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پیپلز پار ٹی مسلم لیگ (ن) کے مقا بلے میچورجما عت ہے اس سے کر پشن کا عنصر نکل جائے تو یہ بہتر طور پرملک چلا سکتی ہے علاقائی صورتحال کے بارے میں اسد قیصر نے کہا کہ افغا نستان ہمارا برادر ہمسا یہ اسلامی ملک ہے کے پی کے اور بلوچستان کی پختو ن سیاسی جماعتوں اور جر گو ں کے ذر یعے مسا ئل کو حل کیا جا سکتا ہے افغا نستان کے ذر یعے قدر تی وسائل سے مالا مال سنٹر ل اایشئن ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کر کے ہم اپنی بر آ مدات اور درآمدات میں خا طرخو اہ بہتری لا سکتے ہیں اسد قیصر نے علیمہ خان اور بشر ی بی بی کی سیا ست میں انٹر ی کے حو الے سے کہا کہ عمران خان خا ندا نی اور مو ر وثی سیا ست کو پسند نہیں کر تے  پار ٹی میں ان دو نو ن خواتین کا کو ئی رو ل نہیں ہو گا اسد قیصر نے کہا کہ بلو چستان میں گزشتہ دنوں کے واقعات میں بیگناہ لو گو ں کی شہادت اور نقصانات پر د کھ ہو ا ہے معا ملات کو مذ اکر ت کے ذر یعے حل کر کے تلخیو ں کو ختم کیا جا سکتا ہے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ روزنا مہ نو ائے وقت کا ملکی صحافتی ترقی ترویج اور قومی اقدار کو فروغ دینے میں کلید ی کردار ہے با بائے صحا فت ڈ اکٹر مجید نظا می مرحوم کی بے پناہ قومی خدمات ہیں انہوں نے ملک کی بہتری کیلئے ہمیشہ مثبت اورگرانقدرخدمات انجام دیں جن کے ہم بہت معترف ہیں۔

مزیدخبریں