ای سی سی: بینکنگ چینل سے ترسیلات زر بھجوانے پر مراعات بڑھانے، سی پیک فریم ورک ایگریمنٹ پر عملدرآمد کی منظوری

Aug 30, 2024

اسلام آباد (نیٹ نیوز+(نمائندہ خصوصی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی( ای سی سی)  نے ہوم رمیٹنسز سکیم پر نظر ثانی کی منظوری دیدی ہے۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی( ای سی سی) کا اجلاس وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں تین نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں 39کلو میٹر طویل چکدرہ، تیمر گرہ روڈ پراجیکٹ کی منظوری کے علاوہ سی پیک کے تحت تھانہ کوٹ، رائے کوٹ کی ری الائنمنٹ کیلئے پاکستان اور چین کے درمیان فریم ورک ایگریمنٹ پر عملدرآمد کی بھی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں ای سی کی طرف سے منظور کردہ نظرثانی شدہ ہوم رمیٹنسز سکیم کے تحت بینکنگ چینل سے ترسیلات زر بھجوانے پر مراعات بڑھانے کی منظوری دی گئی، جس کے تحت ای سی سی نے ایکسچینج کمپنیوں کیلئے مالی مراعات کو فکس اور قابل تغیر دو حصوں میں تقسیم کردیا ہے اورفکس کمپوننٹ پرسو فیصد زرمبادلہ انٹرچینج مارکیٹ سے سٹیٹ بینک کے مجاز بینکوں میں جمع کروانے والی ایکسچینج کمپنیوں کیلئے مالی فائدے کو ایک روپے فی ڈالر سے بڑھا کر دو روپے ڈالر کرنے کی منظوری دی ۔  اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سی پیک کے تحت قراقرم ہائی وے کے  تھاہ  کوٹ ،رائے کورٹ سیکشنکی ری الائنمنٹ کے حوالے سے پیش کی جانے والی سمری پر کمیٹی نے  وزارت موصلات اور نیشنل ہائی و اتھارٹی کو فریم ورک ایگریمنٹ کی شقوں  اور پیپرا رولز کے مطابق منصوبے پر  عمل درامد کی اجازت دے دی تاکہ  منصوبے کی   تعمیر کے لیے خریداری ممکن بنائی جا سکے، سڑک کی لمبائی 241 کلومیٹر ہے، ا ی سی سی نے چکدررہ تمر گرہ 39 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر کے منصوبے پر عمل کی بھی منظوری دیدی، ای سی  اسی  نے  اجلاس میں ترسیلات  وطنی کی دو  کی ترغیبی سکیموں میں بعض ترمیم کی منظوری دی، بینکوں کو ترسیلات کو بڑھانے کے سلسلے پر  ریوارڈز میں اضافہ ملے گا، ایک ڈالر سرنڈر کرنے کے بدلے ایک روپے کی بجائے دو روپے ملیں گے۔

مزیدخبریں