بانی پی ٹی آئی کا کیس فوجی عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ پنجاب حکومت کریگی: وزیر قانون

Aug 30, 2024

اسلام آباد (نیٹ نیوز) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ فیض حمید کا کیس کہاں چلے گا یہ ہمارا دائرہ اختیار نہیں تاہم ضرورت پڑی تو عمران خان کا کیس فوجی عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جوائنٹ سیشن میں کوئی آئینی ترمیم نہیں ہو سکتی۔ نیا ترمیمی بل نہیں لایا جا سکتا، حکومت کسی سرپرائز قانون سازی کا ارادہ نہیں رکھتی۔ کسی رکن کے نجی بل کا حکومت سے تعلق نہیں ہوتا، حکومتی ارکان کے سیکڑوں بل پہلے سے موجود ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ کی توسیع کے حوالے سے اس وقت کوئی تجویز زیر غور نہیں، چیف جسٹس کی توسیع ہو گی یا نہیں اس کا فیصلہ مجھے نہیں کرنا۔

مزیدخبریں