بھلوال (نامہ نگار)تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری اوراپوزیش لیڈر عمر ایوب نے کیا ہے کہ حکومت نے معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے،مہنگائی عروج پر ھے مزیدخرابی آرہی ہے،ان کے پاس بیچنے کو کچھ نہیں ‘نہ آئی ایم ایف انہیں مانتا ہے اور نہ دنیا۔بھلوال میں سابق ممبر قومی اسمبلی ہارون احسان پراچہ اور صنم جاوید،ناصر علی وڑائچ اور ذوالفقار علی بھٹو کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کی موومنٹ شروع ہو چکی ہے۔ کچے کے علاقے میں پولیس گئی اور اپنے ہی ساتھیوں کو شہید کرا بیٹھی انہوں نے سمجھا وہ تحریک انصاف کے کسی کارکن کے گھر جارہے ہیں جہاں توڑ پھوڑ کریں گے۔اس واقعہ پر آئی جی پنجاب عثمان انور اور دیگر ذمہ داران کو مستعفی ہونا چاہیے ۔ ملک میں جلد انتخابات ہونے جارہے ہیں مستقبل عمران خان کاہے۔تحریک انصاف ملک کی بڑی جماعت اور عمران خان ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں جنہیں دنیا مانتی ہے۔