شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے پاکستان کے باشعور عوام آئین کی بالادستی و قانون کی حکمرانی اور معاشی ترقی و عوامی خوشحالی کی جدوجہد میں (ن) لیگ کی قیادت کے ساتھ ہیں عوام سے کئے وعدوں کی تکمیل پارٹی قیادت کی ہمیشہ اولین ترجیح رہی ۔پاکستان میں پائیدار امن کے قیام کیلئے حکومت اور سکیورٹی ادارے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت بھرپور کاوشیں بروئے کار لارہے ہیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا نواز شریف کو قوم نے تین مرتبہ وزیر اعظم بنایا مگر ہر بار ان کی وزارت عظمیٰ کی مدت پوری نہ ہونے دی گئی انہیں جھوٹے مقدمات میں قید و بند کی صعوبتوں کا شکار کیا گیا مگر انہوں نے ملک میں انتشار برپا کرنے کی سیاست نہ کی اور قوم کو متحد کرنے کی خاطر بھرپور کردار ادا کیا جو انکی حب الوطنی اور عوام دوستی کا ثبوت ہے ۔