پشاور(بیورو رپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما حاجی غلام احمد بلور نے انتخابی عمل میں پے درپے شکستوں اور اے این پی قیادت میں تبدیلوں سے پیداصورتحال کے بعد انتخابی سیاست سے کنارہ کش ہوتے ہوئے پشاور سے اسلام آباد منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔غلام احمد بلورنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کچھ قوتوں کے معیارپر پورا نہیں اترتے اسی لئے مجھے مسلسل 4 انتخابات میں شکست دلائی گئی، میرے بھائی بشیر بلور، میرے بھتیجے ہارون بلور کو شہید کردیا گیا، اب الیکشن ہی نہیں لڑنا توپھر پشاور میں کیوں رہوں؟
غلام بلور الیکشن میں شکست پر دلبرداشتہ‘ اسلام آباد منتقل ہونے کا فیصلہ
Aug 30, 2024