‘لاہور (کامرس رپورٹر)پنجاب کے مزید 12 اضلاع میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے پیش نظر بہاولپور میں پی آر اے آفس کے آپریشنل ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔پی آر اے کے چیئرمین نعمان یوسف نے کہا ہے کہ خاص حکمت عملی کے تحت دیگر 11 اضلاع میں بھی دفاتر کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس سے ریونیو وسائل بڑھانے کے لئے پنجاب ریونیو اتھارٹی متحرک ہوگی۔رواں مالی سال کے لئے .پی آر اے کے ریونیو ہدف میں 50 ارب روپے کے اضافہ کیا گیا ہے۔نئے اضلاع میں پی آر اے دفاتر کے قیام سے ٹیکس پیئرز کو سہولت فراہم ہوسکے گی۔دیگر اضلاع میں دفاتر قائم ہونے سے ریونیو میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔جلد ہی قصور ، شیخوپورہ میں بھی پی آر اے آفیسز کھول دیے جائیں گے۔
پنجاب کے مزید 12 اضلاع میں پی آر اے دفاتر کے قیام کافیصلہ
Aug 30, 2024