گنڈا پور کو دورہ فیصل آباد میں سکیورٹی نہ دینے پر صوبائی حکومت کو مراسلہ ارسال

پشاور(بیورو رپورٹ)محکمہ داخلہ خیبرپی کے نے وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈا پور کو دورہ فیصل آباد میں سکیورٹی نہ دینے پر صوبائی حکومت پنجاب کو مراسلہ لکھ دیا۔مراسلہ میں کہا گیا ہے وی وی آئی پیز اور وی آئی پیز کو پروٹوکول دینا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، اس بات کی انکوائری کی جائے کہ وزیراعلیٰ کو پروٹوکول کیوں نہیں دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن