ایک ہفتہ کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں      10 کروڑ 89 لاکھ ڈالرز کا اضافہ

کراچی (کامرس رپورٹر) زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتہ کے دوران 10 کروڑ 88 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق 24 اگست کے اختتام تک مجموعی ذخائر 14 ارب 66 کروڑ 74 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 14 ارب 77 کروڑ 63 لاکھ ڈالر کی حد پر ریکارڈ کئے گئے۔ مرکزی بینک کے ذخائر میں 11 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 9 ارب 29 کروڑ 18 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 9 ارب 40 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ جبکہ گزشتہ ہفتہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 27 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 37 کروڑ 56 لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 5 ارب 37 کروڑ 29 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

ای پیپر دی نیشن