صوبائی پی اے سی     3 کا تمام یونین کونسلز کا5      سالہ آڈٹ کرانے کا حکم 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تین کا پہلا اجلاس گزشتہ روز چیئرمین احمد اقبال کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ممبران، ارکان اسمبلی تنویر اسلم ملک، محمد کاشف، خالد محمود رانجھا، ملک محمد وحید، شوکت راجہ، اسامہ لغاری، ایم احمد خان لغاری، ملک خالد محمود بابر، ایم سبطین رضا، چوہدری محمد طارق، راشد طفیل، سردار محمد علی خان اور سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی عامر حبیب، ڈپٹی آڈیٹر جنرل طارق بشیر چٹھہ، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس عبدالصمد، صوبائی ڈائریکٹر جنرلز آڈٹ نے شرکت کی۔ پی اے سی تین نے تمام یونین کونسلز کا گزشتہ 5 سالوں کے اخراجات آڈٹ کرانے کا حکم دیا۔ چیئرمین احمد اقبال نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو ہدایت کی گئی کہ ان منصوبوں کی فہرست پیش کریں جن میں کام کا ٹھیکہ تخمینہ شدہ لاگت سے کم دیا گیا اور بعد میں بجٹ کا استعمال ہنگامی اخراجات سے کیا گیا۔ چیئرمین احمد اقبال نے محکمہ خزانہ کو ہدایت دی کہ کل تک ان آڈٹ رپورٹس کی فہرست پیش کریں جو آڈیٹر جنرل آفس سے موصول ہونے کے باوجود اسمبلی میں پیش نہیں کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن