فتنہ پارٹی ملک وقوم کی فلاح و بہبود کیلئے زہر قاتل ہے: عرفان الحسن بھٹی 

Aug 30, 2024

سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام انتشاریوں اور فسادیوں کا بھیانک چہرہ دیکھ چکے ہیں، مایوسی پھیلانے والے پہلے بھی رسوا ہوئے تھے اب بھی خوار ہوں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی لیڈرشپ نے عوام کے تعاون سے انتشار اور نفرت کی سیاست کو سمندر برد کرنا ہے۔ دوسری طرف فتنہ پارٹی کا ایجنڈا ملک میں انتشار پھیلانا،تقسیم کرنا اور نفرتیں بڑھانا ہے۔ حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا کہ پاکستان کے عوام انتشاریوں اور فسادیوں کا بھیانک چہرہ دیکھ چکے ہیں۔فتنہ پارٹی ملک وقوم کی فلاح و بہبود کے لیے زہر قاتل ہے۔

مزیدخبریں