قصور (نمائندہ نوائے وقت) پولیس تھانہ صدر قصور نے چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی اڑھائی کلو ہیروئن اور ڈرون برآمد کر لیا۔پولیس نے جائے واردات بی آر بی نہر کے قریب بذریعہ ڈرون باڈر پار منشیات سمگلنگ کرنے کی کوشش میں ملوث دو ملزمان کورنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد اشفاق اور کاشف کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کی تفتیش میں ملزمان نے صفدر نامی منشیات فروش سے منشیات خریدنے کا انکشاف کیا ہے۔