محکمہ لیبر شیخوپورہ کو مزدوروں کے حقوق کے تحفظ بارے رپورٹ پیش کرنے کا حکم

شیخوپورہ(ڈاکٹر جمیل اختر شیخ سے) ڈائریکٹر جنرل لیبر ویلفیئر پنجاب کی طرف سے ایک مراسلہ محکمہ لیبر شیخوپورہ کو بھجوایا گیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ ضلع میں محکمہ لیبر کی طرف سے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے کی جانے والی کارروائیوں کی تفصیلی رپورٹ فوری پیش کی جائے اس مراسلہ میں واضح کیا گیا ہے کہ محکمہ لیبر شیخوپورہ اپنی رپورٹ میں مزدوروں کی شکایات کی وصولی کے میکنزم اور ان کے اذالہ کے اقدامات سے بھی آگاہ کرے اور مزدوروں کو ان کے حقوق کی آگاہی کے سلسلہ میں محکمہ کی طرف سے کی گئی کاوشوں کی بھی تفصیلات فراہم کی جائیں اور بتایا جائے کہ مزدوروں کے حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کیا کاروائیاں کی گئی ہیں مراسلہ میں تفصیلی رپورٹ ایک روز کے اندر فراہم کرنے پر زور دیاگیا ہے، ذرائع کے مطابق محکمہ لیبر شیخوپورہ کے افسروں نے جنوری سے اگست تک کے اقدامات کی رپورٹ مرتب کرلی ہے جو ڈائریکٹر جنرل لیبر ویلفیئر پنجاب کے مراسلہ میں جاری کردہ ہدایت کے تحت ان کے آفس کو بجھوائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن