پاور آرگنائزیشن فار ہیومن رائٹس کے سب آفس شیخوپورہ میں افتتاحی تقریب

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاور آرگنائزیشن فار ہیومن رائٹس کے شیخوپورہ میں قائم سب آفس میں سماجی رہنما مہر زرینہ کی طرف سے افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سماجی رہنماؤں اور نمائندہ شخصیات نے شرکت کی، تقریب کی صدارت چیئرمین ڈاکٹر عظمی اور سرپرست اعلیٰ یونس اعوان نے کی جنہوں نے پاور آرگنائزیشن فار ہیومن رائٹس کے حسن پارک شیخوپورہ میں سب آفس کا ربن کاٹ کر افتتاح بھی کیا اس موقع پر پریس کلب شیخوپورہ کے سینئر نائب صدر عظیم علی شیخ، وائس چیئرمین عبدالحمید بھٹی، آفس سیکرٹری پریس کلب میاں عدنان سعید، رانا خضر حیات، مس ناظرہ ندیم ودیگر سماجی شخصیات موجود تھیں افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عظمی نے کہا کہ ہماری این جی او یتیم و بیوہ بیٹیوں کیلئے ایسے سنٹر اوپن کر رہی ہے جہاں وہ سٹیچنگ کورس و کوکنگ سمیت دیگر کورسز فری کرسکیں گی موجودہ ملکی حالات خاصے تشویشناک ہیں جن سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہر فرد کا کردار کلیدی ہے ۔ہماری اولین ترجیح ہے کہ غریب و مستحق گھرانوں کی بچیوں کو باعزت روزگار کے قابل بنائیں، تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی و خوشحالی کی خصوصی دعا کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن