چیانوالی کوڑا ڈمپنگ سائٹ کو ٹورسٹ ریزارٹ بنایا جائے گا:ڈپٹی کمشنر 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے کہا ہے کہ چیانوالی کوڑا ڈمپنگ سائٹ کو ٹورسٹ ریزارٹ بنایا جائے گا، لینڈ سکیپنگ، شجرکاری، ارتھ فلنگ، چاردیواری کے لیے محکمہ آرکیٹیکچر، پی ایچ اے، جنگلات، زراعت توسیع، جی ڈبلیو ایم سی اور ملحقہ فیکٹریوں کے مالکان کو ٹاسک دے دیا گیاقومی شاہراہ پر ڈمپنگ سائٹ کی موجودہ صورتحال جی ٹی روڈ اور گوجرانوالہ کی خوبصورتی کو بری طرح متاثر کررہی ہے، مشترکہ کوششوں سے مون سون بارشوں کے دوران ہرا بھرا کیا جاسکتا ہے، گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر سے اٹھایا جانے والا کوڑا کرکٹ 2021-22 تک چیانوالی ڈمپنگ سائٹ پر منتقل و ڈمپ کیا جاتا رہا، چیانوالی ڈمپنگ سائٹ 9 ایکڑ سے زائد سرکاری اراضی پر مشتمل ہے، بکھڑے والی ڈمپنگ سائٹ آپریشنل ہونے پر موجودہ جگہ کوڑا کرکٹ کی ڈمپنگ روک دی گئی اور گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ڈمپنگ سائٹ کے کچھ حصہ پر مٹی ڈالنے کے بعد اس پر شجرکاری بھی کی تاہم کوڑا کرکٹ سے پیدا ہونے والی گیسز کے باعث لگائے گئے۔

ای پیپر دی نیشن