گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال شہر کی واحد پبلک سیکٹر اسپیشلائزڈ علاج گاہ ہے جس سے شہر کی 25لاکھ سے آبادی کے علاوہ ملحقہ علاقوں کے مریض مستفید ہوتے ہیں، ہسپتال کا جلد از جلد مکمل طور پر آپریشنل ہونا انتہائی ضروری ہے، محکمہ بلڈنگ، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ منصوبے کی جلد تکمیل کو یقینی بنائیں، ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی، کنوینئر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی عمران خالد بٹ کی دورہ کے موقع پر متعلقہ محکموں کو ہدایت،انہوں نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال دورہ کے دوران زیر علاج مریضوں کی عیادت اور طبی سہولیات کی دستیابی، ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ کی تعمیر و مرمت کے کاموں بھی جائزہ لیاانہوں نے کہا کہ صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی اولین ترجیحات میں ہے ،ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے و کنوینئر مانیٹرنگ کمیٹی نے ڈاکٹرز، نرسنگ و پیرا میڈیکل اسٹاف کی بائیو میٹرک حاضری چیک کی اور ہسپتال میں صفائی امور کا بھی جائزہ لیا۔
گوجرانوالہ:25لاکھ سے زائد آبادی کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال واحد علاج گاہ
Aug 30, 2024