اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پروگریسو اتحاد گروپ اسلام آباد کی ممتاز شخصیت عاطف جمیل بٹ نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آئندہ انتخابات میں فائونڈر گروپ کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے فاونڈر گروپ کے امیدواروں کے مقابلے میں اپنے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا بھی اعلان کیا ہے۔یہ اعلان جمعرات کو یہاں اسلام آباد میں منعقدہ ظہرانے کے دوران کیا گیا ہے۔