اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیرالفریڈ گراناس نے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ شعبہ تعلیم صحت اور دیگرکی بہتری کیلئے تعاون جاری رہے گا شعبہ صحت کی بہتری صحت مند معاشرے کی ضمانت ہے معروف انٹرنیشنل ہسپتال میں آن لائن ڈیجیٹل نظام، ریڈی ایشن کنٹرول روم، ویٹنگ ایریا، دانتوں کے امپلانٹ اور دیگرسہولیات قابل تعریف ہیں جرمن طرز پر قائم کئے گئے اس ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ کو دیکھ متاثر ہوا ہوںان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف انٹرنیشنل ہسپتال میں دانتوں کے نئے ڈیپارٹمنٹ کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر سنٹورس مال کے سی ای او سردار یاسر الیاس،معروف ہسپتال کے چیئرمین چودھری نصیر ،سی ای او چودھری ہارون نصیر اور دیگر بھی موجود تھے چیئرمین چوہدری نصیراحمد نے کہا کہ ڈینٹل کلینک کے قیام سے عوام کو بہترین طبی سہولتمیسر آئینگی سی ای او ہارون نصیر نے کہا کہ معروف ہسپتال کا دانتوں کا شعبہ ایک ہی چھت کے نیچے تمام خدمات فراہم کررہا ہے جس میںاسکریننگ بچوں کے دانتوں کی دیکھ بھال، روٹ کینال، کروز، برج، وینئرز، امپلانٹو لو جی، آرتھوڈانٹک بریکٹس اور الائنرز، اور زیبائش شا مل ہیںسردار یاسر الیاس نے کہا کہ صحت کے شعبے میں حکومتی معاونت ضروری ہے جرمن سفیر الفریڈ گراناس نے ہسپتال انتظامیہ کی مخلصانہ کوششوں کی تعریف کی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر گلزار بخاری نے دانتوں کے شعبے کا تعارف کروایااور کلینک کی خدمات کا مختصر جائزہ فراہم کیا۔