راولپنڈی(جنرل رپورٹر)فراش راجگان والے اور مرکزی سوزوکی یونین کے صدر راجہ محمد بشیر کے بیٹے، راجہ نذیر اورراجہ ذوالفقار کے بھتیجے راجہ یاسر بشیر انتقال کرگئے جن کی نماز جنازہ فراش راجگان میں ادا کی گئی جس میں عزیز و اقارب، دوست احباب، سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی، بعد ازاں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور سوگواران سے تعزیت کا اظہار کیا۔