اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ ۔سیکرٹری جنرل آل پاکستان انجمن تاجران یاسین مینگل سیکرٹری اطلاعات خالد چوہدری پنجاب کے صدر ملک شاہد غفور پراچہ،کے پی کے کے صدر ملک مہر الہی،جنرل سیکرٹری احسان باچا، بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کا کڑ،جنوبی پنجاب کے صدر طارق کریم جنرل سیکرٹری شیخ سلیم انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصود بٹ جنرل سیکرٹری راشد میر عظیم تاجر رہنما عبدالرزاق ببر آزاد کشمیر کے صدر افتخار فیروز،جنرل سیکرٹری شوکت نواز میر،سندھ تاجر اتحاد کے چیرمین جمیل پراچہ، شرجیل گوپلائی، روف ابراہیم۔عرفان رضوان، انجمن تاجران سندھ کے صدر عبدالقیوم قریشی ، سندھ تاجر اتحاد کے چیرمین جمیل پراچہ،جنوبی پنجاب کے صدر طارق کریم. ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر طارق جدون اور ایڈیشنل سیکرٹری عرفان چوہدری کے کہا ہے کہ گذشتہ روز کی بے مثال ہڑتال تاجر برادری نے اپنے حقوق کے حصول کے لئے کی تھی ۔ جس کے لئے چاروں صوبوں کی تاجر قیادت کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ جو حکومت کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ وہ ہڑتال سے سبق سیکھے ۔ کیوں کہ ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستان کی تاجر برادری کو تاجر دشمن سکیم کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو آئیندہ چند روز میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے
حقوق کیلئے شٹر ڈاؤن کرنے پر تاجر برادری کے شکر گزار ہیں، اجمل بلوچ
Aug 30, 2024