اسلام آباد(خبرنگار) اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے ایک ماہ کے دوران اسلام آباد میں کل ننانوے انسپکشن کیے ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس میں پائی جانے والی سنگین طبی بے ضابطگیوں کی وجہ سے اتھارٹی نے چھ ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس کو سیل کر دیااسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کی پریس ریلیز کے مطابق انہیں اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ رجسٹرڈ نہ ہونے،صحت و صفای کے ناقص انتظامات، مناسب ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کی عدم موجودگی، انجیکٹیبلز کا دوبارہ استعمال، کھلی ادویات، معیاد ختم ہونے والی ادویات اور ریجنٹس کا استعمال اور طبی خدمات فراہم کرنے والے نااہل عملہ سمیت مختلف جرائم پر سیل کیا گیا۔