اسلام آباد(وقائع نگار ) ایم این اے انجم عقیل خان اور رہنما ن لیگ چو ہدری واجد ایوب کے کو آ رڈینیٹر مزمل حسین شاہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں این اے 46 سے تمام سیٹیں جیت کر قائد میاں نواز شریف کو تحفے میں دینگے ۔اس سلسلے میں اتفاق کالونی یو سی 108 سے ن لیگ کا ایک پینل تشکیل دیا ہے جس میں امیدوار برائے چیئر مین میاں عامر محمود ہو نگے امیدوار برائے وائس چیئرمین حاجی خائس ولی ،اقبال خان جنرل کو نسلر،عبدالغنی جنرل کو نسلر،محمد سجاد جنرل کو نسلر،محمد ظہیر جنرل کو نسلر،محمد عادل جنرل کو نسلر،نیاز خان لیبر کو نسلر،احمد خان لیبر کو نسلر،نبیلہ طارق اور شکیلہ بی بی لیڈی کو نسلر ہو ں گے تمام امیدواروں نے کا غذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں ۔کا غذات جمع کروانے کے بعد نامزد امیدوار برائے چیئرمین میاں عامر محمود نے تمام پینل کے ہمراہ ایم این اے انجم عقیل خان سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچے تاہم لیگی رہنما سے ملاقات نہ ہو سکی ۔تمام امیدواروں نے بعد ازاں انجم عقیل کے بھائی عامر خان سے ملاقات کی اور علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا ۔