قاضی عبد الرشید کی وفات پراظہار تعزیت

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)چیرمین امن کمیٹی سفیر امن علامہ پیر سید اظہار بخاری ، لیاقت بلوچ ،ڈاکٹر جمال ناصر ، مولاناعبد الظاھر فاروقی ، مفتی محمد عمر ،مفتی سعید احمد اعوان ،یاسر بٹ نے استاد العلما قاضی عبد الرشیدمرحوم کی دینی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔اظہار بخاری نے کہا قاضی عبد الرشید کی اچانت رحلت سے بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا ۔لاکھوں طلبا کی ان کی سرپرستی  سے محروم ہوگے ہم ان کے صاحبزادے قاضی جنید رشید کے غم میں برابر کے شریک ہیں لیاقت بلوچ نے کہا قاضی عبد الرشید کے کردار میں بلا کی جراتمندی تھی۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہاا انسان کی قرآن سے محبت اس کے جنتی ہونے کیلیے کافی ہے ۔ انہوں نے کسی مسلک کی دل آزاری کی بجائے عاجزی و انکساری سے قرآن کی خدمت کی۔ مولاناعبد الظاھر فاروقی نے کہالاکھوں طلبا کو قرآن و سنت کی تعلیم سے مزین ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن