گوجرخان (نامہ نگار)پولیس ترجمان کے مطابق مندرہ پولیس کی کارروائی،جانوروں کی خرید و فروخت کے بہانے بلا کر شہری سے رقم چھینے والے دو ملزمان گرفتار، مسروقہ رقم ایک لاکھ تیس ہزار روپے اور اسلحہ برآمد،گرفتار ملزمان میں تیمور اور قیصر شامل ہیں ملزمان نے شہری کو جانور دینے کے بہانے بلایا اور راستے میں اسلحہ کے زور پر رقم چھین کر فرار ہو گئے تھے ملزمان سے مسروقہ رقم کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعد کی گئی ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا ہے کہ شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔