ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت) قائدمسلم لیگ میاں نواز شریف نے عوام کوبجلی کے بھاری بھرکم بلوںسے نجات دلانے کیلیئے انتہائی سنجیدہ بنیادوںپرقدم اٹھاکرعوام کے دل جیت لیئے ہیں، میاںنوازشریف کی حب الوطنی اورقائدانہ صلاحیتوں کاکوئی مقابلہ نہیںکرسکتا، میاںنواز شریف اول وآخرمیڈان پاکستان ہیں،ان خیالات کااظہاریونین کونسل گڑھی افغاناںکے سابقہ چیئرمین حاجی ملک محمددائوداعوان اورمسلم لیگ ن یوسی گڑھی افغاناںکے سینئروائس پریذیڈنٹ اورجنرل کونسلر ملک عبدالوحید نے اپنے مشترکہ بیان میںکیا،انہوںنے کہاکہ میاںنوازشریف نے ،وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نوازکوحالات وواقعات کے آئینے میںعام لوگوںکی حالت فوری بدلنے کیلیئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات اٹھانے کی ضرورت پرزور دے کر مسا ئل ومشکلا ت کی چکی میں پسنے والے عام لوگوںکے دل جیت لیئے ، حاجی ملک محمددائوداعوان نے کہاکہ ملک میںدہشت گردوںکانیٹ ورک توڑنے کیلیئے آرمی چیف اور وزیراعظم پاکستان کے مشترکہ اقدامات پرعمل درآمد سے قوم کوحوصلہ ملاہے،اورپوری قوم کایہ مطالبہ ہے کہ پاکستان آرمی ملکی سلامتی اوربقاء کی خاطردہشت گردی پھیلانے والے تمام گروپوںکامکمل صفایاکرنے میںتاخیرنہ کرے،کیونکہ دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی کاروائیوںنے عام لوگوںمیںمایوسی کی لہردوڑارکھی ہے۔