کلرسیداں(نامہ نگار)مولانا قاضی عبد الرشید مرحوم کی دینی خدمات کو ہمیشہ یادرکھاجائیگا انکی رحلت سے پیداہونیوالاخلا کبھی پر نہیں ہوگا وفاق المدارس،جمعیت اہلسنت اور دینی تحریکیں ایک مخلص،متحرک اورقابل راہنماء سے محروم ہوگئیں مرحوم دینی تحریکوں کے لیے سائبان کی حیثیت رکھتے تھے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء برطانیہ کے سرپرست اعلیٰ مولاناعبدالرشیدربانی نے جامعہ علوم اسلامیہ ڈیرہ چوہدری حیات علی چکیالہ کلرسیداں میں مرحوم کی دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے علماء کرام کے تعزیتی اجلاس سے ٹیلیفونک خطاب کے دوران کیا اجلاس میں وفاق المدارس اور جمعیت علماء اسلام کے راہنماء مولانا احسان اللہ چکیالوی،قاری یوسف رشیدی،مولانااقبال،مفتی تاج الرحیم ،مولاناعبداللہ شاہ،مولانا امداد اللہ،مفتی رشید قاسمی،زبیراحمد،مولانامبارک ،مولانامصباح اللہ ،مولاناسراج،مفتی مشتاق ،مولاناعبداللہ ندیم،مولاناگل سفید،کیپٹن محمدرمضان،حاجی محمد افضل،ماسٹر تنویر مختار،عابد بھٹی ودیگر نے شرکت کی دریں اثناء مختلف سیاسی ،وکلاء اور تاجر راہنماؤں نے بھی فون کرکے مولانا احسان اللہ چکیالوی سیاور انکی فیملی سے تعزیت کی اجلاس میں علماء کرام نے مولانا قاضی عبد الرشید کی دینی ملی وسماجی خدمات کوبہترین انداز میں خراج عقیدت پیش کیاگیا۔
قاضی عبد الرشید مرحوم کی دینی خدمات کو ہمیشہ یادرکھاجائیگا،عبدالرشیدربانی
Aug 30, 2024