عظمت صحابہ ؓکیلئے قاضی عبدالرشیدکی خدمات ناقابل فراموش ہیں،مولانااشرف علی

Aug 30, 2024

ٹیکسلا+راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ)جامعہ تعلیم القرآن کے مہتمم جانشین شیخ القرآن مولانااشرف علی نے راولپنڈی کی مشہوردینی شخصیت قاضی عبدا لرشیدکی وفات پراظہارتعزیت کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے تمام افرادسے دلی ہمدردی کااظہارکیا ،انہوںنے کہاکہ مولاناقاضی عبدالرشیدعظمت صحابہؓاورختم نبوتؐکے تحفظ کیلئے ساری زندگی خدمات انجام دیتے رہے، ان کی خدمات کوہمیشہ یادرکھا جائیگا ،معروف مذہبی سکالرٹیکسلاسٹی کے سابق ناظم حاجی فرخ محمود مغل اورانجمن شہریان ٹیکسلاکے صدرڈاکٹرملک محمدزوار اعوان ،مولاناقاری شکیل احمد،قاضی خطیب الرحمن،مولانامفتی عبدالقوی،نے بھی الگ الگ بیانات میںقاضی عبدالرشیدمرحوم کی مذہبی،ملی،اورتدریسی خدمات پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ قاضی عبدالرشیدکی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائے گا،دریںاثناء مجلس علماء دیوبندکے ترجمان قاری ولی الرحمن نے اپنے بیان میںکہاکہ قاضی عبدالرشیدمذہبی،سیاسی اورسماجی حلقوں میںنامورشخصیت کے طورپراپنامنفردمقام رکھتے تھے، انہوںنے 19،اگست کوسپریم کورٹ آف پاکستان کے باہرختم نبوتؐکے تحفظ کیلیئے منعقدہونے والے عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کوآرگنائزکیاتھا،اوربڑی بہادری اوردلیری کے ساتھ مسلک حقہ کی ترجمانی میںاپناکرداراداکرکے علماء دیوبندکی ختم نبوتؐکے تحفظ کیلئے تاریخی کردارکی یادوںکوزندہ کردکھایا،اوراہل باطل کوحق کے راستہ سے ہٹ جانے پرمجبورکردیا،انہوںنے کہاکہ قاضی عبدالرشیدمرحوم کی وفات سے پیداہونے والاخلاء بمشکل پوراہوگا۔

مزیدخبریں