بوچھال کلاں(نامہ نگار) علاقہ ونہار کے معروف تجارتی مرکز میانی اڈا پر بھکاریوں کی بھر مار نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا تفصیل کے مطابق علاقہ ونہار کے معروف تجارتی مرکز میانی اڈا پر بکاریوں کی بھر مار ہے چھوٹے بچوں سے لے کر خواتین تک اس بازار میں بھیک مانگتی نظر آتی ہین اگر کوئی کار یا گاڑی میانی اڈا پر بریک لگائے تو یہ لوگ مکھیوں کی طرح چمٹ جاتے ہیں عوام کے مطابق یہ لوگ چوری چکاری سے بھی باز نہیں آتے عوام نے پولیس کے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ میانی اڈا پر ان بکاریوں کے خلاف کاروائی کریں ۔
میانی اڈا پر بھکاریوں کی بھر مار
Aug 30, 2024