کلرسیداں(نامہ نگار)22 سالہ نوجوان یورپ داخلے کی کوشش میں بیمار ہو کر لیبیا میں ہی دم توڑ گیا۔گاؤں رجام کا 22 سالہ نوجوان داؤد علی ولد لیاقت علی اپنے کنبے کی کفالت میں شراکت کی خواہش لیئے ایک برس قبل یورپ جانے کے لیئے لیبیا روانہ ہوا اس کا یورپ پہنچنے کا ارمان پورا نہ ہو سکا اور وہ لیبیا میں ہی بیمار پڑ گیا اس کے علاج معالجے کی کوشش کی گئی اس دوران اس کے گردے اور پھیپھڑوں نے کام کرنا چھوڑ دیا اور لیبیا میں ہی دم توڑ گیا میت کی پاکستان منتقلی کے لیئے سترہ ہزار دینار کا تقاضا کیا گیا جس کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما محمد ظریف راجا نے راجہ ذوالفقار ساجد کی درخواست پر اپنا اثرورسوخ استعمال کرکے میت کی پاکستان منتقلی کو ممکن بنایا نماز جنازہ چوآخالصہ کے قریب رجام میں ادا کی گئی جس میں محمد ظریف راجا،صوبیدار میجر عبدالرزاق،راجہ ماسٹر ساجد، حاجی عبدالقیوم، عمران مشتاق،وقاص گجر،چوہدری شاہد گجر،اخلاق حسین بھٹی،ڈاکٹر مسعود،ذیشان مسعود،ملک محمد جاوید، حاجی بشارت حسین اور دیگر نے شرکت کی۔