اٹک (نامہ نگار ) اظہر وسیم ولد اکبر دین نے تھانہ سٹی اٹک پولیس کو درخواست دی کہ ایبٹ آباد کا رہائشی ہوں مورخہ 26 اگست 2024 کو بسلسلہ انکوائری ڈی پی او آفس اٹک آیا ہوا تھا میرے ساتھ میرا بھائی اور میری بھتیجی بھی تھے جیسے ہی انکوائری کے بعد ہم بمقام ریلوے پل پر پہنچے تو ارسلان ولد اورنگزیب اور اسکی والدہ آئے اور ہمیں اسلحہ کی نوک پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور کہا کہ اپنا کیس واپس لے لو جس پر تھانہ سٹی اٹک پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم ارسلان ولد اورنگزیب سکنہ سنجوال اٹک کو گرفتار کر لیا جس سے دوران انٹیروگیشن اسلحہ آتشیں پسٹل 30 بور برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ مقدمہ درج کر لیا ۔