اڈیالہ(نا مہ نگار)ماں کے دودھ سے بچے کی ذہنی نشو نما میں اضافہ ہو تا ہے ،صحت مند اور توانا بچوں کیلئے ماں کا دودھ ضروری ہے ،ماں کے دودھ کو کوئی نعم البدل نہیں ہے،تفصیلات کے مطابق 26 سے 31 اگست 2024تک پنجاب بھر میں حکومت پنجاب کی جانب سے شیرخوار بچوں کے لیے ماں کے دودھ کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے ہفتہ بھر کی خصوصی آگاہی مہم کا آغاز ضلع راولپنڈی میں بھی ہوچکا ہے، ڈاکٹر آصف ارباب خان نیازی سی ای او ہیلتھ کی زیرسرپرستی اور ڈاکٹر نویداختر ملک انچارچ آئی آر ایم این سی راولپنڈی کی زیر نگرانی مہم کے سلسلے میں ضلع بھر کی مختلف یونین کونسلوں میں سیمینار اور سکول و گھروں تک ماں کے دودھ کی اہمیت و افادیت کا شعور پہنچایا جارہا ہے اس سلسلے میں محکمہ ہیلتھ ضلع راولپنڈی کے سی ای او اور انچارچ آئی آر ایم این سی ڈاکٹر نوید اختر ملک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مشترکہ بیان میں بتایا کہ اس مہم کی کامیابی میں صحافیوں اور ضلع بھر کی ہیلتھ ٹیموں کا کردار کلیدی ہے ماں کا دودھ ماں اور بچے دونوں کی صحت کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے جبکہ اللہ نے قرآن پاک میں واضح احکام موجود ہیں لہذا پائڈر اور ڈبوں کے مصنوعی دودھ کے استعمال سے ہرممکن بچنا چاہیے ماں کادودھ مکمل طور پر غذائیت سے بھرپور ہے انھوں نے مزید کہا کہ دور جدید میں ماں بچے کی صحت کے لیے محکمہ ہیلتھ ضلع راولپنڈی کے فیلڈ ورکرز اود ڈاکٹر اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہیں اور اس آگاہی مہم سے مزید بہتری کے سفر کی جانب بڑھیں گے یہ مہم سکولوں اوریونین کونسلوں کے فورم سے اور صحافیوں کے تعاون سے کامیاب ہوگی۔