بوچھال کلاں(نامہ نگار) علاقہ ونہار میں بارشوں کا تیسرا دن عوام کی زندگی اجیرن ہو گئی تفصیل کے مطابق منگل کے روز شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ آج تیسرے روز میں شامل ہو گیا بارشوں کی وجہ سے بوچھال کلاں میں آبادی کے اندر واقع تالاب المعروف ترج والی بن کا پانی آبادی کے گھروں میں داخل ہو گیا گلیوں میں پانی کی وجہ سے کئی محلوں کا رابطہ منقطع ہو گیا بوچھال کلاں اور نواح میں بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا بوچھال کلاں واٹر سپلائی کے سامنے اور سردھی چوک کے قریب ٹھیکیدار کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے خوشاب چکوال چلنے والی ٹرانسپورٹ پھنس کر رہ گئی مسافروں کے لئے شدید پریشانی کا سامنا ہے۔