اسلام آباد(نیوزڈیسک)سالانہ مجلس عزا بسلسلہ چہلم حضرت امام حسین عہ و شہدائے کربلا علیہ السلام، زیر انتظام باوا سید دلبر حسین شاہ بخاری سرکار، 27 صفر المظفر سوموار کو بمقام کربلائی دربار مرشد سخی سید کریم حیدر نقوی البخاری سرکار، موضع کلیاہ، داخلی چراہ (نزد نیلور فیکٹری)ضلع اسلام آباد میں صبح دس بجے منعقد ہو گی۔ ملت کے نامور علما کرام و ذاکرین عظام خطاب کریں گے۔ بعد از مجلس علم غازی عباس علمدار عہ برآمد ہو گا اور زنجیر زنی و ماتم داری ہو گی۔