مندرہ (نامہ نگار) گورنمنٹ ہائی سکول مندرہ میں گزشتہ روزطلبا کے والدین اوراساتذہ اکرام کے درمیان میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں والدین اور معززین علاقہ نے بھرپور شرکت کی طلبا کے والدین کو بچوں کی پڑھائی،سکول حاضری کے بارے میں آگاہ کیا گیا جس پر طلبا کے والدین اور معززین علاقہ نے بچوں کی بہتر پڑھائی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ والدین کا کہنا تھا کہ اسکول میں جاری پڑھائی کا معیار دن بدن پہلے سے بہت بہتر ہوتا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں سکول کونسل ممبران اور معززین علاقہ نے پرنسپل طارق محمود بھٹّی اور سٹاف کی کاوشوں کو بھی سراہا ۔ اسکول پرنسپل طارق محمود بھٹی نے اپنی طرف سے اور پورے سٹاف کی طرف سے والدین اور معززین علاقہ کو یقین دہانی کرائی کہ بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے اور انشاء اللہ اس دفعہ گزشتہ رزلٹ کی نسبت اچھا رزلٹ دیں گے۔