میونسپل کمیٹی اٹک کی جانب سے پانی بلو ں میں اضا فہ مسترد 

اٹک (نامہ نگار ) میو نسپل کمیٹی اٹک کی جانب سے پانی کے بلو ں میں را ت و را ت تقریبا ً 80 فیصد اضا فہ کر دیا گیا ، اٹک میں پہلے پانی کا بل 300 رو پے مقرر تھا مگر اسے اچانک بڑھا کر 500 کر دیا گیا جو کہ سر اسر نا انصا فی ہے ، اٹک کے علاوہ کسی بھی تحصیل میں پانی کے زائد بل وصول نہیں کیے جا رہے ، عوام النا س کا کہنا ہے کہ میو نسپل کمیٹی کی جانب سے شدید گرمی کے موسم میں پانی کی فراہمی بالکل کم ہو تی رہی اوپر سے بلوں میں یک دم 200 روپے اضا فہ کر کے عوام کی کمر تو ڑ کر رکھ دی ہے ، مہنگائی میں پسی عوام بمشکل دو وقت کی روٹی کھاتی ہے اوپر سے آئے رو ز بجلی، گیس کے بلو ں کی بڑھتی قیمتوں نے پریشان کر رکھا ہے اوراب پانی کا بل جو کہ پہلے 300 روپے مقرر تھا کو بڑھا کر 500 کر دیا گیا ،انہو ں نے کہا کہ اٹک کے علاوہ کسی بھی تحصیل میں بلو ں میں اضا فہ نہیں ہوا ہما را انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ پانی کے بلو ں میں بڑھائی جانے والی رقم کو فوری طور پر واپس لے کر پرانی قیمتیں مقرر کی جائیں اور پانی کی فراہمی کے نظام کو بھی بہتر بنایا جائے ۔ 

ای پیپر دی نیشن