عوام نے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کردیا ،محمدخان تترال

چکوال(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ق)چکوال کے راہنما محمدخان تترال نے کہا ہے کہ تاجروں کی ہڑتال دیکھ کرمحسوس ہوتا ہے کہ عوام نے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے، چکوال شہر کے کاروباری مرکز وں کا خود دورہ کیا جس میں چھپڑ بازار، آرا بازار، سبزی منڈی اور چکوال کے دیگر بازار شامل ہیں،میں تاجروں نے مکمل ہڑتال کی ہے۔ یہ بات بہت غور طلب ہے کہ جب چکوال کے بڑے کاروباری مرکزبند ہوں تو یہ یقینا ہڑتال کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ وقت کو چاہیے کہ تاجرکمیونٹی کے ساتھ مل کر ٹیکس وصولی کیلئے پالیسی بنائے۔ ایسی پالیسی تب ہی ممکن ہوسکتی ہے جب حکومت تاجروں کے ساتھ مل کر بیٹھ کر معاملات طے کرے اور اِس میں بیوروکریسی کابالکل عمل دخل نہ ہو۔ایک باضابطہ پالیسی کے تحت تاجربرادری ٹیکس دینے کیلئے تیار ہیں اورچھوٹے طبقے بھی حکومت کو ٹیکس دینے کے خواہشمند ہیں لیکن حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے وہ ٹیکس دینے گھبراتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف خود ایک بہت بڑے صنعت کار ہیں اوروہ صنعتی مسائل کو بخوبی سمجھتے ہیں، انہیں چاہیے کہ تاجربھائیوں کے ساتھ مل بیٹھ کر اِس مسئلے کا فوری حل نکالیں۔

ای پیپر دی نیشن