سرکاری ملازمین کو عوامی مینڈیٹ کی توہین نہیں کرنے دینگے، عدیل اقبال اعوان

تربیلا(نامہ نگار ) پی کے 48 سے رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا ملک عدیل اقبال اعوان نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ وہ کسی سرکاری ملازم کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ عوامی مینڈیٹ کی توہین کرے، ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو ایک ایم پی اے کو کس طرح نظر انداز کرسکتا ہے،طارق چمن کے خلاف ایف آئی آر بدنیتی پر مبنی ہے،وہ اس سازش کے پیچھے چھپی ہوئی عوام دشمن نادیدہ قوتوں کو سامنے لائیں گے، اور اس معاملہ کی انکوائری کروائیں گے،ایم پی اے ملک عدیل اقبال اعوان گذشتہ روز انصاف سیکرٹریٹ غازی میں ہفتہ وار پبلک ڈے کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کررہے تھے، ان کے کزن اور دست راست طارق چمن اعوان کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے ڈی پی او ہری پور کو دی جانے والی ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو کی درخواست کے حوالے سے اپنا مؤقف دیتے ہوئے عدیل اقبال نے کہا کہ دعوت دینے کے باوجود ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو ہری پور نے چنبہ پنڈ میں ہائر سکینڈری سکول کی افتتاحی تقریب میں خود شرکت کی نہ اپنے عملہ کو بھیجا الٹا افتتاح کے روز سکول کے گیٹ کو تالا لگادیا ،استفسار پر بتایا کہ انھیں فون آیا ہے کہ افتتاحی تقریب میں شریک نہ ہوں جب ان سے پوچھا گیا کہ کس نے منع کیا ہے تو انھوں نے کہا کہ وہ یہ بتانے کے مجاز نہیں ہیں،عدیل اقبال کا کہنا تھا کہ وہ 4 لاکھ آبادی والیحلقہ کے نمائندہ ہیں، ایک سرکاری ملازم کس طرح ایک ایم پی اے کو نظرانداز کرسکتا ہے، اس نے لاکھوں لوگوں کے مینڈیٹ کی توہین کی ہے،تالے لگا کرافتتاحی تقریب کو سبوتاڑ کرنے کی کوشش کی گئی،افتتاح سے کون منع کررہا ہے،میرے کچھ بھائیوں کو مجھ سے زیادہ تکلیف اس افتتاحی تختی سے ہوتی ہے جس پر میرا نام لکھاہوتا ہے،ہمیں بھی پتہ چلے آپ کے پیچھے کون ہے۔

ای پیپر دی نیشن