راولپنڈی ڈویژن میں صفائی سروسز کی آئوٹ سورسنگ کو جلد حتمی شکل دی جائے،ڈی سی

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی وچیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حسن وقار چیمہ کی زیر صدارت ڈی سی آفس راولپنڈی میں آر ڈبلیو ایم سی بورڈ آف دائریکٹرز کا اجلاس ہوا،اجلاس میں آر ڈبلیو ایم سی بورڈ آف دائریکٹرز کے ممبران ایم پی اے راجہ حنیف، ضیااللہ شاہ،شہرام بن شہزاد،سی ای او آر ڈبلیو ایم سی راناساجدصفدر،سیکرٹری کمپنی محمد فاروق،پنجاب حکومت کے نمائندہ فنانس بلال ہاشم اور نمائندہ لوکل گورنمنٹ ندیم اسلم،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیونبیل ریاض نے بھی شرکت کی، چیئرمین اور بورڈ ممبران نے ہدایت کی کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق راولپنڈی ڈویژن میں صفائی سروسز کی آئوٹ سورسنگ کو جلد حتمی شکل دی جائے،ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہا کہ ستھراپنجاب صفائی پروگرام پورے صوبے میں صفائی سروسز کی فراہمی کا بہترین منصوبہ ہے،راولپنڈی،اس کی تحصیلوں، ڈسٹرکٹ مری کی طرح چکوال،تلہ گنگ،جہلم اوراٹک میں بھی صفائی ستھرائی کا جامع نظام وضع کر کے جلد اس کا نفاذ یقینی بنایا جائے،بورڈ ممبران راجہ حنیف، ضیا اللہ شاہ اور شہرام بن شہزاد نے کہا کہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی ستھرائی کیلئے پر عزم ہے، ملکر راولپنڈی ڈویژن کوزیروویسٹ بنا کر پنجاب میں اسے پہلی پوزیشن پر لاناہے،سی ای او آر ڈبلیو ایم سی رانا ساجد صفدر نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

ای پیپر دی نیشن