راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)سی ای او سید علی عر فان رضوی کی ہدایت پر راولپنڈ ی کینٹ بورڈ نے واٹر چارجز نادہندگان کے خلاف یکم ستمبر سے کاروائی کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت کینٹ کے مختلف علاقوں سے غیر قانونی پانی کے کنکشن ا ور واٹر چارجزنادہندگان کے کنکشن نہ صرف منقطع کئے جائیںگے بلکہ ان کے خلاف ایف آئی آربھی درج کروائی جائیں گی سی ای او سید علی عر فا ن رضوی کی ہدایت پر غیر قانونی پانی کے کنکشن کا سراغ لگانے کیلئے شعبہ واٹر سپلائی کے عملے نے سروے مکمل کیا ایسے شہری جنہوں نے غیر قانونی طور واٹر سپلائی کا کنکشن لگوایا وہ فوری طور پر اپنے کنکشنرراولپنڈ ی کینٹ بورڈ سے لیگل کروائیں /واجبات جمع کرانے کیلئے شہریوں کو5 1 دن کی مہلت دی گئی تھی جوکہ 31اگست 2024کو ختم ہوجائیگی کمرشل ورہائشی نادہندہ کے پانی کے کنکشنز منقطع کیے جائیںگے شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنے واجبات راولپنڈی کینٹ بورڈ میں جمع کروائیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
واٹر چارجز نادہندگان کے خلاف یکم ستمبر سے کاروائی کا فیصلہ
Aug 30, 2024