اسلام آباد(خبرنگار)ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)اور اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)پاکستانی یونیورسٹیوں میں طلبا میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کے خطرے سے مشترکہ طور پر نمٹیں گے ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید اور چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کے درمیان ایک ملاقات میں یونیورسٹیوں میں طلبا کے درمیان منشیات کے استعمال کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کی حکمت عملیوں پر بات چیت ہوئی۔ ڈائریکٹر جنرل اے این ایف نے طلبا، فیکلٹی، اور عملے کے ارکان میں منشیات سے متعلق گرفتاریوں میں خطرناک حد تک اضافے پر تشویش کا اظہار کیااس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی ڈاکٹر ضیا الحق قیوم، ممبر (ریسرچ اینڈ انوویشن)ایچ ای سی ڈاکٹر بشری مرزا، بریگیڈیئر راشد محمود، ڈائریکٹر اے این ایف اور کنسلٹنٹ کوالٹی ایشورنس ایچ ای سی ڈاکٹر انوار الحسن گیلانی بھی موجود تھے ڈاکٹر مختار احمد نے اعلی تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کو روکنے کے لیے ایچ ای سی کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔