راولپنڈی(جنرل رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی اور جنرل سیکرٹری عتیق احمد عباسی نے 28اگست کو ملک گیر کامیاب ہڑتال پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے تمام تاجروں دوکانداروں اور تاجر رہنماوں کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں جماعت اسلامی کے ضلعی عہدیداروں نے زونل اور یوسی امرا اور کارکنان کی ہڑتال کے حوالے سے جدوجہد اور کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
کامیاب ہڑتال پر تاجرمبارکباد کے مستحق، عارف شیرازی
Aug 30, 2024