مقابلہ نعت خوانی کل ہوگا

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)محکمہ اوقاف مذہبی امور پنجاب راولپنڈی زون کے زیر اہتمام مقابلہ نعت خوانی کل 31 اگست ہفتہ صبح 10 بجے مرکزی جامع مسجد حنفیہ جامع مسجد روڈ راولپنڈی میں منعقد ہو گا، مقابلہ نعت میں 25 سال تک کے مرد و خواتین دونوں شرکت کر سکیں گے، زونل ایڈ منسٹریٹر اوقاف ایاز محمود لاشاری اور سر پرستی خطیب مرکزی جامع مسجد حنفیہ مولانا حافظ محمد اقبال رضوی کریں گے، یہ مقابلے پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری کی سرپرستی میں منعقد کیے جارہے ہیں۔ فرسٹ آنے والے شرکا صوبائی مقابلہ نعت میں شرکت کے اہل ہونگے۔ جو کہ 5 ستمبر کو لاہور ریڈیو پاکستان میں منعقد ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن