ضلع راولپنڈی میں 17افرادڈینگی کا شکار،ہسپتالوں میں زیرعلاج،ڈاکٹر جواد طاہر 

راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر)ضلع راولپنڈی میں 17افرادڈینگی کے موذی مرض کا شکار ہو کر ہسپتالوں میں پہنچ گئے،روان سال میں  اب تک 7480 افراد ڈینگی مرض کا شکار ہو چکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 163 افراد ایسے ہسپتالوں میں چیک اپ کیلئے آئے ان میں صرف 61 میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، اس حوالے سے فوکل پرسن انسداد ڈینگی ڈاکٹر جواد طاہر نے بتا یا کہ ڈینگی وائرس کے تصدیق شدہ 17 افراد زیر علاج ہیں ہولی فیملی ہسپتال میں ڈینگی وائرس کے 12 مریض اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 5 مریض زیر علاج ہیں انسداد ڈینگی ٹیموں نے اب تک مجموعی طور پر 10 ہزار گھروں کو چیک کیا جبکہ 1217 گھروں میں ڈینگی لاروا برآمد ہوا، ضلع بھر کے 10 ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کے لئے مجموعی طور پر 108 بیڈ مختص کئے گئے ہیں 52 مریض ڈسچارج ہو کر گھروں کو جاچکے ہیں،ڈینگی ایس او پی کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 1676 مقدمات درج کئے گئے، 502 عمارتوں کوسیل، 1663 مالکان کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے جبکہ مجموعی طور پر 76 لاکھ 30 ہزار 502 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن