راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پارلیمنٹینرز کمیشن فارہومن رائٹس کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب کیمپ آفس راولپنڈی میں جڑواں شہروں کے صحافیوں کے ساتھ He For Sheمہم کے سلسلے میں ایک سیشن کا اہتمام کیا گیا اس سیشن کا بنیادی مقصدمرد صحافیوں کو صنفی مساوات کے بنیادی تقاضوں سے روشناس کرانا تھا تاکہ وہ معاشرے میںصنفی دقیا نوسی تصورات کو چیلنج کرنے اور ختم کرنے میں اہم کر دار ادا کر سکیں۔ سیشن میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ہارون بلوچ ڈیجیٹل ایکٹیویس نے اس حوالے سے لیکچر دیا اور سوال جواب کا سیشن ہوا ، پارلیمٹینزز کمیشن فارہومن رائٹس کی کوآردینیٹر ما، ریسرچ ایسوسی ایٹ شرمین کوثر ، مینجر ارشد محمود بھی موجود تھے ۔سیشن سے خطاب کرتے ہوئے آرآئی یو جے کے صدر عابد عباسی اور اظہار خان نیازی نے اس بات پر زور دیا کہ معاشرے میںصنفی دقیا نوسی تصورات کو ختم کرکے صنفی مساوات کے بنیادی تقاضوں کو اجاگر کرنا ہو گا ۔