اولڈ ایئرپورٹ روڈ پر واقع پلازہ سر بمہر

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ کی ہدایت پر آر ڈی اے کے انفورسمنٹ سکواڈ نے غیر مجاز زیر تعمیر کمرشل عمارت کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ آر ڈی اے کے ترجمان کے مطابق، آپریشن کے دوران آپریشن سکواڈ نے اولڈ ایئرپورٹ روڈ پر واقع خسرہ نمبر 1677 اور 1681 پر واقع پلازہ کو سر بمہر کر دیا۔ یہ آپریشن انفورسمنٹ سکواڈ نے کیا جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول، بلڈنگ انسپکٹرز اور دیگر اہلکار شامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن