راولپنڈی(جنرل رپورٹر)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری،مفتی ابرار احمدنے شیخ الحدیث مولانا قاضی عبدالرشید رحمتہ اللہ علیہ کی وفات پر ان کے بیٹے مولانا قاضی جنید سے تعزیت اور دعا ئے مغفرت کی، گزشتہ روزدارلعلوم فاروقیہ دھمیال کمپ آئے، اس موقع پر امیر جے یوآئی راولپنڈی ڈاکٹر ضیا الرحمن ترجمان ضیا اللہ خان بھی موجود تھے۔